اُن ایّام میں یہُودا ہ کا گھرانا اِسرائیل کے گھرانے کے ساتھ چلے گا ۔ وہ مِل کر شِمال کے مُلک میں سے اُس مُلک میں جِسے مَیں نے تُمہارے باپ دادا کو مِیراث میں دِیا آئیں گے۔