یرمِیاہ 28:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور اُسی سال شاہِ یہُودا ہ صِدقیاہ کی سلطنت کے شرُوع میں چَوتھے برس کے پانچویں مہِینے میں یُوں ہُؤا کہ جبعُونی عزّور کے بیٹے حننیا ہ نبی نے خُداوند کے گھر میں کاہِنوں اور سب لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہو کر کہا۔

2. ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے شاہِ بابل کا جُؤا توڑ ڈالا ہے۔

3. دو ہی برس کے اندر مَیں خُداوند کے گھر کے سب ظرُوف جو شاہِ بابل نبُوکدنضر اِس مکان سے بابل کو لے گیا اِسی مکان میں واپس لاؤُں گا۔

4. شاہ یہُودا ہ یکُونیا ہ بِن یہویقِیم کو اور یُہودا ہ کے سب اَسِیروں کو جو بابل کو گئے تھے پِھراِسی جگہ لاؤُں گا ۔ خُداوند فرماتا ہے کیونکہ مَیں شاہِ بابل کے جُوئے کو توڑ ڈالُوں گا۔

5. تب یَرمِیا ہ نبی نے کاہِنوں اور سب لوگوں کے سامنے جو خُداوند کے گھر میں کھڑے تھے حننیا ہ نبی سے کہا۔

6. ہاں یَرمِیا ہ نبی نے کہا آمِین ۔ خُداوند اَیسا ہی کرے ۔ خُداوند تیری باتوں کو جو تُو نے نبُوّت سے کہِیں پُورا کرے کہ خُداوند کے گھر کے ظرُوف کو اور سب اَسِیروں کو بابل سے اِس مکان میں واپس لائے۔

7. تَو بھی اب یہ بات جو مَیں تیرے اور سب لوگوں کے کانوں میں کہتا ہُوں سُن۔

8. اُن نبِیوں نے جو مُجھ سے اور تُجھ سے پہلے گُذشتہ زمانہ میں تھے بُہت سے مُلکوں اور بڑی بڑی سلطنتوں کے حق میں جنگ اور بلا اور وبا کی نبُوّت کی ہے۔

9. وہ نبی جو سلامتی کی خبر دیتا ہے جب اُس نبی کا کلام پُورا ہو جائے تو معلُوم ہو گا کہ فی الحقِیقت خُداوند نے اُسے بھیجا ہے۔

10. تب حننیا ہ نبی نے یَرمِیا ہ نبی کی گردن پر سے جُؤا اُتارا اور اُسے توڑ ڈالا۔

یرمِیاہ 28