یرمِیاہ 20:2-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. تب فشحُور نے یَرمِیا ہ نبی کو مارا اور اُسے اُس کاٹھ میں ڈالا جو بِنیمِین کے بالائی پھاٹک میں خُداوند کے گھر میں تھا۔

3. اور دُوسرے دِن یُوں ہوا کہ فشحُور نے یَرمِیا ہ کو کاٹھ سے نِکالا ۔ تب یرمِیا ہ نے اُسے کہا کہ خُداوند نے تیرا نام فشحُور نہیں بلکہ مُجورمِسّا بِیب رکھّاہے۔

4. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تُجھ کو تیرے لِئے اور تیرے سب دوستوں کے لِئے دہشت کا باعِث بناؤُں گا اور وہ اپنے دُشمنوں کی تلوار سے قتل ہوں گے اور تیری آنکھیں دیکھیں گی اور مَیں تمام یہُودا ہ کو شاہِ بابل کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ اُن کو اَسِیر کر کے بابل میں لے جائے گا اور اُن کو تلوار سے قتل کرے گا۔

5. اور مَیں اِس شہر کی ساری دَولت اور اِس کے تمام محاصِل اور اِس کی سب نفِیس چِیزوں کو اور یہُودا ہ کے بادشاہوں کے سب خزانوں کو دے ڈالُوں گا ۔ ہاں مَیں اُن کو اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا جو اُن کو لُوٹیں گے اور بابل کو لے جائیں گے۔

یرمِیاہ 20