1. اَے اِسرائیل کے گھرانے! وہ کلام جو خُداوند تُم سے کرتا ہے سُنو۔
2. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہتُم دِیگر اقوام کی روِش نہ سِیکھواور آسمانی علامات سے ہِراسان نہ ہواگرچہ دِیگر اقوام اُن سے ہِراسان ہوتی ہیں۔
3. کیونکہ اُن کے آئِین بطالت ہیںچُنانچہ کوئی جنگل میں کُلہاڑی سے درختکاٹتا ہےجو بڑھئی کے ہاتھ کا کام ہے۔
4. وہ اُسے چاندی اور سونے سے آراستہ کرتے ہیںاور اُس میں ہتھوڑوں سے میخیں لگا کر اُسےمضبُوط کرتے ہیں تاکہ قائِم رہے۔
5. وہ کھجُور کی مانِند مخرُوطی سُتُون ہیںپر بولتے نہیں ۔اُن کو اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہےکیونکہ وہ چل نہیں سکتے ۔اُن سے نہ ڈروکیونکہ وہ نُقصان نہیں پُہنچا سکتے اور اُن سےفائِدہ بھی نہیں پُہنچ سکتا۔
6. اَے خُداوند! تیرا کوئی نظِیر نہیں ۔ تُو عظِیم ہےاور قُدرت کے سبب سے تیرا نام بزُرگ ہے۔
7. اَے قَوموں کے بادشاہ! کَون ہے جو تُجھ سےنہ ڈرے؟یقِیناً یہ تُجھ ہی کو زیبا ہےکیونکہ قَوموں کے سب حکِیموں میں اور اُن کیتمام مملکتوں میں تیرا ہمتا کوئی نہیں۔