زبُو 88:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. مَیں گور میں اُترنے والوں کے ساتھ گِنا جاتا ہُوں ۔مَیں اُس شخص کی مانِند ہُوں جو بِالکُل بیکس ہو۔

5. گویا مقتُولوں کی مانِند جو قبر میں پڑے ہیںمُردوں کے درمیان ڈال دِیا گیا ہُوںجِن کو تُو پِھر کبھی یاد نہیں کرتااور وہ تیرے ہاتھ سے کاٹ ڈالے گئے۔

6. تُو نے مُجھے گہراؤ میں ۔ اندھیری جگہ میں۔پاتال کی تہہ میں رکھّا ہے۔

7. مُجھ پر تیرا قہر بھاری ہے۔تُو نے اپنی سب مَوجوں سے مُجھے دُکھ دِیا ہے ۔ (سِلاہ)

8. تُو نے میرے جان پہچانوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا۔تُو نے مُجھے اُن کے نزدِیک گِھنونا بنا دِیا۔مَیں بند ہُوں اور نِکل نہیں سکتا۔

9. میری آنکھ دُکھ سے دُھندلا چلی۔اَے خُداوند!مَیں نے ہر روز تُجھ سے دُعا کی ہے ۔مَیں نے اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلائے ہیں ۔

زبُو 88