زبُو 78:33-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

33. اِس لِئے اُس نے اُن کے دِنوں کو بطالت سےاور اُن کے برسوں کو دہشت سے تمام کر دِیا۔

34. جب وہ اُن کو قتل کرنے لگا تو وہ اُس کے طالِب ہُوئےاور رجُوع ہو کر دِل و جان سے خُدا کوڈھُونڈنے لگے

35. اور اُن کو یاد آیا کہ خُدا اُن کی چٹاناور حق تعالیٰ اُن کا فِدیہ دینے والا ہے۔

36. لیکن اُنہوں نے اپنے مُنہ سے اُس کی خُوشامد کیاور اپنی زُبان سے اُس سے جُھوٹ بولا

37. کیونکہ اُن کا دِل اُس کے حضُور درُست نہ تھااور وہ اُس کے عہد میں وفادار نہ نِکلے۔

38. لیکن وہ رحِیم ہو کر بدکاری مُعاف کرتا ہے اورہلاک نہیں کرتابلکہ بارہا اپنے قہر کو روک لیتا ہےاور اپنے پُورے غضب کو بھڑکنے نہیں دیتا

زبُو 78