زبُو 39:10-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. مُجھ سے اپنی بلا دُور کر دے۔مَیں تو تیرے ہاتھ کی مار سے فنا ہُؤا جاتا ہُوں۔

11. جب تُو اِنسان کو بدی پر ملامت کر کے تنبِیہ کرتا ہےتو اُس کے حسُن کو پتنگے کی طرح فنا کر دیتا ہے۔یقِیناً ہر اِنسان بے ثبات ہے ۔ (سِلاہ)

12. اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد پر کان لگا ۔میرے آنسُوؤں کو دیکھ کر خاموش نہ رہکیونکہ مَیں تیرے حضُور پردیسی اورمُسافر ہُوں ۔جَیسے میرے سب باپ دادا تھے۔

13. آہ! مُجھ سے نظر ہٹا لے تاکہ تازہ دَم ہو جاؤُں۔اِس سے پہلے کہ رِحلت کرُوں اور نابُود ہو جاؤُں ۔

زبُو 39