خُرُوج 23:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تُو جُھوٹی بات نہ پَھیلانا اور ناراست گواہ ہونے کے لِئے شرِیروں کا ساتھ نہ دینا۔

2. بُرائی کرنے کے لِئے کِسی بِھیڑ کی پَیروی نہ کرنا اور نہ کِسی مُقدّمہ میں اِنصاف کا خُون کرانے کے لِئے بِھیڑ کا مُنہ دیکھ کر کُچھ کہنا۔

3. اور نہ مُقدّمہ میں کنگال کی طرف داری کرنا۔

خُرُوج 23