حِزقی ایل 41:17-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. دروازہ کے اُوپر تک اور اندرُونی گھر تک اور اُس کے باہر بھی چاروں طرف کی تمام دِیوار تک گھر کے اندر باہر سب ٹِھیک اندازہ سے تھے۔

18. اور کرُّوبی اور کھجُور بنے تھے اور ایک کھجُور دو کرُّوبیوں کے بِیچ میں تھا اور ہر ایک کرُّوبی کے دوچِہرے تھے۔

19. چُنانچہ ایک طرف اِنسان کا چِہرہ کھجُور کی طرف تھا اور دُوسری طرف جوان شیرِ بَبر کا چِہرہ بھی کھجُور کی طرف تھا ۔ گھر کی چاروں طرف اِسی طرح کا کام تھا۔

20. زمِین سے دروازہ کے اُوپر تک اور ہَیکل کی دِیوار پر کرُّوبی اور کھجُور بنے تھے۔

21. اور ہَیکل کے دروازہ کے سُتُون چہار گوشہ تھےاور مَقدِس کے سامنے کی صُورت بھی اِسی طرح کی تھی۔

حِزقی ایل 41