28. تُو نے مُجھے زِندگی کی راہیں بتائِیں۔تُو مُجھے اپنے دِیدار کے باعِث خُوشی سے بھردے گا۔
29. اَے بھائِیو! مَیں قَوم کے بزُرگ داؤُد کے حق میں تُم سے دِلیری کے ساتھ کہہ سکتا ہُوں کہ وہ مُؤا اور دَفن بھی ہُؤا اور اُس کی قبر آج تک ہم میں مَوجُود ہے۔
30. پس نبی ہو کر اور یہ جان کر کہ خُدا نے مُجھ سے قَسم کھائی ہے کہ تیری نسل سے ایک شخص کو تیرے تخت پر بٹھاؤں گا۔
31. اُس نے پیشِین گوئی کے طَور پر مسِیح کے جی اُٹھنے کا ذِکر کِیا کہنہ وہ عالَم ِاَرواح میں چھوڑا گیانہ اُس کے جِسم کے سڑنے کی نَوبت پُہنچی۔
32. اِسی یِسُو ع کو خُدا نے جِلایا جِس کے ہم سب گواہ ہیں۔
33. پس خُدا کے دہنے ہاتھ سے سر بُلند ہو کر اور باپ سے وہ رُوحُ القُدس حاصِل کر کے جِس کا وعدہ کِیا گیا تھا اُس نے یہ نازِل کِیا جو تُم دیکھتے اور سُنتے ہو۔
34. کیونکہ داؤُد تو آسمان پر نہیں چڑھا لیکن وہ خُود کہتا ہے کہخُداوند نے میرے خُداوند سے کہامیری دہنی طرف بَیٹھ۔