۱۔سلاطین 6:28-32 اردو جیو ورژن (UGV)

28. اِن فرشتوں پر بھی سونا منڈھا گیا۔

29. مُقدّس اور مُقدّس ترین کمروں کی دیواروں پر کروبی فرشتے، کھجور کے درخت اور پھول کندہ کئے گئے۔

30. دونوں کمروں کے فرش پر بھی سونا منڈھا گیا۔

31. سلیمان نے مُقدّس ترین کمرے کا دروازہ زیتون کی لکڑی سے بنوایا۔ اُس کے دو کواڑ تھے، اور چوکھٹ کی لکڑی کے پانچ کونے تھے۔

32. دروازے کے کواڑوں پر کروبی فرشتے، کھجور کے درخت اور پھول کندہ کئے گئے۔ اِن کواڑوں پر بھی فرشتوں اور کھجور کے درختوں سمیت سونا منڈھا گیا۔

۱۔سلاطین 6