۱۔تواریخ 9:4-9 اردو جیو ورژن (UGV)

4. یہوداہ کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست وہاں آباد ہوئے:عوتی بن عمی ہود بن عُمری بن اِمری بن بانی۔ بانی فارص بن یہوداہ کی اولاد میں سے تھا۔

5. سَیلا کے خاندان کا پہلوٹھا عسایاہ اور اُس کے بیٹے۔

6. زارح کے خاندان کا یعوایل۔ یہوداہ کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 690 تھی۔

7-8. بن یمین کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست یروشلم میں آباد ہوئے:سَلّو بن مسُلّام بن ہوداویاہ بن سنوآہ۔اِبنیاہ بن یروحام۔ایلہ بن عُزّی بن مِکری۔مسُلّام بن سفطیاہ بن رعوایل بن اِبنیاہ۔

9. نسب ناموں کے مطابق بن یمین کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 956 تھی۔

۱۔تواریخ 9