21. تحت کے زبد اور زبد کے سوتلح۔افرائیم کے مزید دو بیٹے عزر اور اِلِعَد تھے۔ یہ دو مرد ایک دن جات گئے تاکہ وہاں کے ریوڑ لُوٹ لیں۔ لیکن مقامی لوگوں نے اُنہیں پکڑ کر مار ڈالا۔
22. اُن کا باپ افرائیم کافی عرصے تک اُن کا ماتم کرتا رہا، اور اُس کے رشتے دار اُس سے ملنے آئے تاکہ اُسے تسلی دیں۔
23. جب اِس کے بعد اُس کی بیوی کے بیٹا پیدا ہوا تو اُس نے اُس کا نام بریعہ یعنی مصیبت رکھا، کیونکہ اُس وقت خاندان مصیبت میں آ گیا تھا۔
24. افرائیم کی بیٹی سَیرہ نے بالائی اور نشیبی بیت حَورون اور عُزّن سَیرہ کو بنوایا۔