۱۔تواریخ 27:7-25 اردو جیو ورژن (UGV)

7. چوتھا ماہ: یوآب کا بھائی عساہیل۔ اُس کی موت کے بعد عساہیل کا بیٹا زبدیاہ اُس کی جگہ مقرر ہوا۔

8. پانچواں ماہ: سمہوت اِزراخی۔

9. چھٹا ماہ: عیرا بن عقیس تقوعی۔

10. ساتواں ماہ: خلِص فلونی افرائیمی۔

11. آٹھواں ماہ: زارح کے خاندان کا سِبکی حوساتی۔

12. نواں ماہ: بن یمین کے قبیلے کا ابی عزر عنتوتی۔

13. دسواں ماہ: زارح کے خاندان کا مَہری نطوفاتی۔

14. گیارھواں ماہ: افرائیم کے قبیلے کا بِنایاہ فِرعاتونی۔

15. بارھواں ماہ: غُتنی ایل کے خاندان کا خلدی نطوفاتی۔

16. ذیل کے آدمی اسرائیلی قبیلوں کے سرپرست تھے:روبن کا قبیلہ: اِلی عزر بن زِکری۔شمعون کا قبیلہ: سفطیاہ بن معکہ۔

17. لاوی کا قبیلہ: حسبیاہ بن قموایل۔ ہارون کے خاندان کا سرپرست صدوق تھا۔

18. یہوداہ کا قبیلہ: داؤد کا بھائی اِلیہو۔اِشکار کا قبیلہ: عُمری بن میکائیل۔

19. زبولون کا قبیلہ: اِسماعیاہ بن عبدیاہ۔نفتالی کا قبیلہ: یریموت بن عزری ایل۔

20. افرائیم کا قبیلہ: ہوسیع بن عززیاہ۔مغربی منسّی کا قبیلہ: یوایل بن فِدایاہ۔

21. مشرقی منسّی کا قبیلہ جو جِلعاد میں تھا: یِدّو بن زکریاہ۔بن یمین کا قبیلہ: یعسی ایل بن ابنیر۔

22. دان کا قبیلہ: عزرایل بن یروحام۔یہ بارہ لوگ اسرائیلی قبیلوں کے سربراہ تھے۔

23. جتنے اسرائیلی مردوں کی عمر 20 سال یا اِس سے کم تھی اُنہیں داؤد نے شمار نہیں کیا، کیونکہ رب نے اُس سے وعدہ کیا تھا کہ مَیں اسرائیلیوں کو آسمان پر کے ستاروں جیسا بےشمار بنا دوں گا۔

24. نیز، یوآب بن ضرویاہ نے مردم شماری کو شروع تو کیا لیکن اُسے اختتام تک نہیں پہنچایا تھا، کیونکہ اللہ کا غضب مردم شماری کے باعث اسرائیل پر نازل ہوا تھا۔ نتیجے میں داؤد بادشاہ کی تاریخی کتاب میں اسرائیلیوں کی کُل تعداد کبھی نہیں درج ہوئی۔

25. عزماوت بن عدی ایل یروشلم کے شاہی گوداموں کا انچارج تھا۔جو گودام دیہی علاقے، باقی شہروں، گاؤں اور قلعوں میں تھے اُن کو یونتن بن عُزیّاہ سنبھالتا تھا۔

۱۔تواریخ 27