6. یہ داؤد کے بہترین دستے بنام ’تیس‘ پر مقرر تھا اور خود زبردست فوجی تھا۔ اُس کے گروہ کا اعلیٰ افسر اُس کا بیٹا عمی زبد تھا۔
7. چوتھا ماہ: یوآب کا بھائی عساہیل۔ اُس کی موت کے بعد عساہیل کا بیٹا زبدیاہ اُس کی جگہ مقرر ہوا۔
8. پانچواں ماہ: سمہوت اِزراخی۔
9. چھٹا ماہ: عیرا بن عقیس تقوعی۔
10. ساتواں ماہ: خلِص فلونی افرائیمی۔
11. آٹھواں ماہ: زارح کے خاندان کا سِبکی حوساتی۔
12. نواں ماہ: بن یمین کے قبیلے کا ابی عزر عنتوتی۔
13. دسواں ماہ: زارح کے خاندان کا مَہری نطوفاتی۔