۱۔تواریخ 16:1-3 اردو جیو ورژن (UGV)

1. اللہ کا صندوق اُس تنبو کے درمیان میں رکھا گیا جو داؤد نے اُس کے لئے لگوایا تھا۔ پھر اُنہوں نے اللہ کے حضور بھسم ہونے والی اور سلامتی کی قربانیاں پیش کیں۔

2. اِس کے بعد داؤد نے قوم کو رب کے نام سے برکت دے کر

3. ہر اسرائیلی مرد اور عورت کو ایک روٹی، کھجور کی ایک ٹکی اور کشمش کی ایک ٹکی دے دی۔

۱۔تواریخ 16