21. ہدورام، اُوزال، دِقلہ،
22. عوبال، ابی مائیل، سبا،
23. اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔
24. سِم کا یہ نسب نامہ ہے: سِم، ارفکسد، سلح،
25. عِبر، فلج، رعو،
26. سروج، نحور، تارح
27. اور ابرام یعنی ابراہیم۔
28. ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔
29. اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی:اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام،
30. مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما،
31. یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔
32. ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے
33. جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔
34. ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔
35. عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔
36. اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔
37. رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔
38. سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔