35. ذیل کے فصیل دار شہر نفتالی کی ملکیت میں آئے: صدّیم، صیر، حمّت، رقّت، کِنّرت،
36. ادامہ، رامہ، حصور،
37. قادس، اِدرعی، عین حصور،
38. اِرون، مِجدل ایل، حُریم، بیت عنات اور بیت شمس۔ ایسے 19 شہر تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
39. نفتالی کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق ملا۔