وسیع 6:5-8 اردو جیو ورژن (UGV)

5. اِسی لئے مَیں نے اپنے نبیوں کی معرفت تمہیں پٹخ دیا، اپنے منہ کے الفاظ سے تمہیں مار ڈالا ہے۔ میرے انصاف کا نور سورج کی طرح ہی طلوع ہوتا ہے۔

6. کیونکہ مَیں قربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہوں، بھسم ہونے والی قربانیوں کی نسبت مجھے یہ پسند ہے کہ تم اللہ کو جان لو۔

7. وہ آدم شہر میں عہد توڑ کر مجھ سے بےوفا ہو گئے۔

8. جِلعاد شہر مجرموں سے بھر گیا ہے، ہر طرف خون کے داغ ہیں۔

وسیع 6