عبرانیوں 1:4-8 اردو جیو ورژن (UGV)

4. فرزند فرشتوں سے کہیں عظیم ہے، اِتنا جتنا اُس کا میراث میں پایا ہوا نام اُن کے ناموں سے عظیم ہے۔

5. کیونکہ اللہ نے کس فرشتے سے کبھی کہا،”تُو میرا فرزند ہے،آج مَیں تیرا باپ بن گیا ہوں۔“یہ بھی اُس نے کسی فرشتے کے بارے میں کبھی نہیں کہا،”مَیں اُس کا باپ ہوں گااور وہ میرا فرزند ہو گا۔“

6. اور جب اللہ اپنے پہلوٹھے فرزند کو آسمانی دنیا میں لاتا ہے تو وہ فرماتا ہے،”اللہ کے تمام فرشتے اُس کی پرستش کریں۔“

7. فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتا ہے،”وہ اپنے فرشتوں کو ہَوائیںاور اپنے خادموں کو آگ کے شعلے بنا دیتا ہے۔“

8. لیکن فرزند کے بارے میں وہ کہتا ہے،”اے خدا، تیرا تخت ازل سے ابد تک قائم و دائم رہے گا،اور انصاف کا شاہی عصا تیری بادشاہی پر حکومت کرے گا۔

عبرانیوں 1