5. تُو نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کم بنایا، تُو نے اُسے جلال اور عزت کا تاج پہنایا۔
6. تُو نے اُسے اپنے ہاتھوں کے کاموں پر مقرر کیا، سب کچھ اُس کے پاؤں کے نیچے کر دیا،
7. خواہ بھیڑبکریاں ہوں خواہ گائےبَیل، جنگلی جانور،
8. پرندے، مچھلیاں یا سمندری راہوں پر چلنے والے باقی تمام جانور۔
9. اے رب ہمارے آقا، پوری دنیا میں تیرا نام کتنا شاندار ہے!