زبور 73:1-3 اردو جیو ورژن (UGV)

1. آسف کا زبور۔یقیناً اللہ اسرائیل پر مہربان ہے، اُن پر جن کے دل پاک ہیں۔

2. لیکن مَیں پھسلنے کو تھا، میرے قدم لغزش کھانے کو تھے۔

3. کیونکہ شیخی بازوں کو دیکھ کر مَیں بےچین ہو گیا، اِس لئے کہ بےدین اِتنے خوش حال ہیں۔

زبور 73