زبور 37:29-32 اردو جیو ورژن (UGV)

29. راست باز ملک کو میراث میں پا کر اُس میں ہمیشہ بسیں گے۔

30. راست باز کا منہ حکمت بیان کرتا اور اُس کی زبان سے انصاف نکلتا ہے۔

31. اللہ کی شریعت اُس کے دل میں ہے، اور اُس کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائیں گے۔

32. بےدین راست باز کی تاک میں بیٹھ کر اُسے مار ڈالنے کا موقع ڈھونڈتا ہے۔

زبور 37