زبور 145:10-12 اردو جیو ورژن (UGV)

10. اے رب، تیری تمام مخلوقات تیرا شکر کریں۔ تیرے ایمان دار تیری تمجید کریں۔

11. وہ تیری بادشاہی کے جلال پر فخر کریں اور تیری قدرت بیان کریں

12. تاکہ آدم زاد تیرے قوی کاموں اور تیری بادشاہی کی جلالی شان و شوکت سے آگاہ ہو جائیں۔

زبور 145