زبور 119:112-115 اردو جیو ورژن (UGV)

112. مَیں نے اپنا دل تیرے احکام پر عمل کرنے کی طرف مائل کیا ہے، کیونکہ اِس کا اجر ابدی ہے۔

113. مَیں دو دلوں سے نفرت لیکن تیری شریعت سے محبت کرتا ہوں۔

114. تُو میری پناہ گاہ اور میری ڈھال ہے، مَیں تیرے کلام کے انتظار میں رہتا ہوں۔

115. اے بدکارو، مجھ سے دُور ہو جاؤ، کیونکہ مَیں اپنے خدا کے احکام سے لپٹا رہوں گا۔

زبور 119