زبور 118:16-19 اردو جیو ورژن (UGV)

16. رب کا دہنا ہاتھ سرفراز کرتا ہے، رب کا دہنا ہاتھ زبردست کام کرتا ہے!“

17. مَیں نہیں مروں گا بلکہ زندہ رہ کر رب کے کام بیان کروں گا۔

18. گو رب نے میری سخت تادیب کی ہے، اُس نے مجھے موت کے حوالے نہیں کیا۔

19. راستی کے دروازے میرے لئے کھول دو تاکہ مَیں اُن میں داخل ہو کر رب کا شکر کروں۔

زبور 118