20. اور یسعیاہ نبی یہ کہنے کی جرأت کرتا ہے،”جو مجھے تلاش نہیں کرتے تھےاُنہیں مَیں نے مجھے پانے کا موقع دیا،جو میرے بارے میں دریافت نہیں کرتے تھےاُن پر مَیں ظاہر ہوا۔“
21. لیکن اسرائیل کے بارے میں وہ فرماتا ہے،”دن بھر مَیں نے اپنے ہاتھ پھیلائے رکھےتاکہ ایک نافرمان اور سرکش قوم کا استقبال کروں۔“