ایوب 3:1-7 اردو جیو ورژن (UGV)

1. تب ایوب بول اُٹھا اور اپنے جنم دن پر لعنت کرنے لگا۔

2. اُس نے کہا،

3. ”وہ دن مٹ جائے جب مَیں نے جنم لیا، وہ رات جس نے کہا، ’پیٹ میں لڑکا پیدا ہوا ہے!‘

4. وہ دن اندھیرا ہی اندھیرا ہو جائے، ایک کرن بھی اُسے روشن نہ کرے۔ اللہ بھی جو بلندیوں پر ہے اُس کا خیال نہ کرے۔

5. تاریکی اور گھنا اندھیرا اُس پر قبضہ کرے، کالے کالے بادل اُس پر چھائے رہیں، ہاں وہ روشنی سے محروم ہو کر سخت دہشت زدہ ہو جائے۔

6. گھنا اندھیرا اُس رات کو چھین لے جب مَیں ماں کے پیٹ میں پیدا ہوا۔ اُسے نہ سال، نہ کسی مہینے کے دنوں میں شمار کیا جائے۔

7. وہ رات بانجھ رہے، اُس میں خوشی کا نعرہ نہ لگایا جائے۔

ایوب 3