1. مُجھ بزُرگ کی طرف سےاُس برگُزِیدہ بی بی اور اُس کے فرزندوں کے نام جِن سے مَیں اُس سچّائی کے سبب سے سچّی مُحبّت رکھتا ہُوں جو ہم میں قائِم رہتی ہے اور ابد تک ہمارے ساتھ رہے گی۔
2. اور صِرف مَیں ہی نہیں بلکہ وہ سب بھی مُحبّت رکھتے ہیں جو حق سے واقِف ہیں۔
3. خُدا باپ اور باپ کے بیٹے یِسُو ع مسِیح کی طرف سے فضل اور رَحم اور اِطمِینان ۔ سچّائی اور مُحبّت سمیت ۔ ہمارے شامِلِ حال رہیں گے۔