9. اور داؤُد اُس دِن خُداوند سے ڈر گیا اور کہنے لگا کہ خُداوند کا صندُوق میرے ہاں کیوں کر آئے؟۔
10. اور داؤُد نے خُداوند کے صندُوق کو اپنے ہاں داؤُد کے شہر میں لے جانا نہ چاہا بلکہ داؤُد اُسے ایک طرف جاتی عوبید ادُوم کے گھر لے گیا۔
11. اور خُداوند کا صندُوق جاتی عوبید ادُوم کے گھر میں تِین مہِینے تک رہا اور خُداوند نے عوبیدا دُوم کو اور اُس کے سارے گھرانے کو برکت دی۔
12. اور داؤُد بادشاہ کو خبر مِلی کہ خُداوند نے عوبیدا دُوم کے گھرانے کو اور اُس کی ہر چِیز میں خُدا کے صندُوق کے سبب سے برکت دی ہے ۔ تب داؤُد گیا اور خُدا کے صندُوق کو عوبیدا دُوم کے گھر سے داؤُد کے شہر میں خُوشی خُوشی لے آیا۔
13. اور اَیسا ہُؤا کہ جب خُداوند کے صندُوق کے اُٹھانے والے چھ قدم چلے توداؤُد نے ایک بَیل اور ایک موٹا بچھڑا ذبح کِیا۔