۲-سموئیل 23:1-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. داؤُد کی آخِری باتیں یہ ہیں:-داؤُد بِن یسّی کہتا ہے۔یعنی یہ اُس شخص کا کلام ہے جو سرفراز کِیا گیااور یعقُوب کے خُدا کا ممُسوحاور اِسرا ئیل کا شِیرِین نغمہ ساز ہے۔

2. خُداوند کی رُوح نے میری معرفت کلام کِیااور اُس کا سُخن میری زُبان پر تھا۔

3. اِسرا ئیل کے خُدا نے فرمایا۔اِسرا ئیل کی چٹان نے مُجھ سے کہا۔ایک ہے جو صداقت سے لوگوں پر حُکومت کرتا ہے۔جو خُدا کے خَوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے۔

4. وہ صُبح کی رَوشنی کی مانِند ہو گا جب سُورج نِکلتا ہے۔اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں۔جب نرم نرم گھاس زمِین میں سےبارِش کے بعد کی صاف چمک کے باعِث نِکلتی ہے۔

5. میرا گھر تو سچ مُچ خُدا کے سامنے اَیسا ہے بھی نہیںتَو بھی اُس نے میرے ساتھ ایک دائِمی عہدجِس کی سب باتیں مُعیّن اور پایدار ہیں باندھا ہےکیونکہ یِہی میری ساری نجات اور ساری مُراد ہے۔گو وہ اُس کو بڑھاتا نہیں ۔

6. پر ناراست لوگ سب کے سب کانٹوں کی مانِندٹھہریں گے جو ہٹا دِئے جاتے ہیںکیونکہ وہ ہاتھ سے پکڑے نہیں جا سکتے۔

7. بلکہ جو آدمی اُن کوچُھوئےضرُور ہے کہ وہ لوہے اور نیزہ کی چھڑ سے مُسلّح ہو۔سو وہ اپنی ہی جگہ میں آگ سے بِالکُل بھسم کر دِئےجائیں گے۔

8. اور داؤُد کے بہادُروں کے نام یہ ہیں:-یعنی تحکمونی یوشیب بشیبت جو سِپہ سالاروں کا سردار تھا ۔ وُہی ایزنی ادِینو تھا جِس سے آٹھ سَو ایک ہی وقت میں مقتُول ہُوئے۔

9. اُس کے بعد ایک اخُوحی کے بیٹے دود ے کا بیٹا الِیعزر تھا ۔ یہ اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا جو داؤُد کے ساتھ اُس وقت تھے جب اُنہوں نے اُن فِلستِیوں کو جو لڑائی کے لِئے جمع ہُوئے تھے للکارا حالانکہ سب بنی اِسرائیل چلے گئے تھے۔

10. اور اُس نے اُٹھ کر فِلستِیوں کو اِتنا مارا کہ اُس کا ہاتھ تھک کر تلوار سے چِپک گیا اور خُداوند نے اُس دِن بڑی فتح کرائی اور لوگ پِھر کر فقط لُوٹنے کے لِئے اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

11. بعد اُس کے ہراری اجی کا بیٹا سمّہ تھا اور فِلستِیوں نے اُس قطعۂِ زمِین کے پاس جو مسُور کے پیڑوں سے بھرا تھا جمع ہو کر دَل باندھ لِیا تھا اور لوگ فِلستِیوں کے آگے سے بھاگ گئے تھے۔

۲-سموئیل 23