۲-سموئیل 22:31-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

31. لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔وہ اُن سب کی سِپرہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔

32. کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے؟اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

33. خُدا میرا مضبُوط قلعہ ہے ۔وہ اپنی راہ میں کامِل شخص کی راہنُمائی کرتا ہے۔

34. وہ اُس کے پاؤں ہرنِیوں کے سے بنا دیتا ہےاور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔

35. وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتا ہےیہاں تک کہ میرے بازُو پِیتل کی کمان کو جُھکا دیتےہیں۔

36. تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بھی بخشیاور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔

۲-سموئیل 22