15. اُس نے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔اور بِجلی سے اُن کو شِکست دی ۔
16. تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔اُسکے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے۔سمُندر کی تھاہ دِکھائی دینے لگیاور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔
17. اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیااور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچ کر باہر نِکالا۔
18. اُس نے میرے زورآور دُشمن اور میرے عداوترکھنے والوں سےمُجھے چُھڑا لِیا کیونکہ وہ میرے لِئے نِہایت زبردستتھے۔
19. وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آپڑےپر خُداوند میرا سہارا تھا ۔
20. وہ مُجھے کُشادہ جگہ میں نِکال بھی لایا۔اُس نے مُجھے چُھڑایا ۔ اِس لِئے کہ وہ مُجھ سے خُوش تھا۔