13. اُس جھلک سے جو اُس کے آگے آگے تھیآگ کے کوئلے سُلگ گئے ۔
14. خُداوند آسمان سے گرجااور حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔
15. اُس نے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔اور بِجلی سے اُن کو شِکست دی ۔
16. تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔اُسکے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے۔سمُندر کی تھاہ دِکھائی دینے لگیاور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔
17. اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیااور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچ کر باہر نِکالا۔