۲-سموئیل 21:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. سو داؤُد نے جِبعُونِیوں سے کہا مَیں تُمہارے لِئے کیا کرُوں اور مَیں کِس چِیز سے کفّارہ دُوں تاکہ تُم خُداوند کی مِیراث کو دُعا دو؟۔

4. جِبعُونیوں نے اُس سے کہا کہ ہمارے اور ساؤُل یا اُس کے گھرانے کے درمِیان چاندی یا سونے کا کوئی مُعا ملہ نہیں اور نہ ہم کو یہ اِختیار ہے کہ ہم اِسرا ئیل کے کِسی مَرد کو جان سے ماریں ۔اُس نے کہا جو کُچھ تُم کہو مَیں وُہی تُمہارے لِئے کرُوں گا۔

5. اُنہوں نے بادشاہ کو جواب دِیا کہ جِس شخص نے ہمارا ناس کِیا اور ہمارے خِلاف اَیسی تدبِیر نِکالی کہ ہم نابُود کِئے جائیں اور اِسرا ئیل کی کِسی مملکت میں باقی نہ رہیں۔

6. اُسی کے بیٹوں میں سے سات آدمی ہمارے حوالہ کر دِئے جائیں اور ہم اُن کو خُداوند کے لِئے خُداوند کے چُنے ہُوئے ساؤُل کے جِبعہ میں لٹکا دیں گے ۔بادشاہ نے کہا مَیں دے دُوں گا۔

7. لیکن بادشاہ نے مفِیبو ست بِن یُونتن بِن ساؤُل کو خُداوند کی قَسم کے سبب سے جو اُن کے یعنی داؤُد اور ساؤُل کے بیٹے یُونتن کے درمِیان ہُوئی تھی بچا رکھّا۔

8. پر بادشاہ نے ایاّہ کی بیٹی رِصفہ کے دونوں بیٹوں ارمو نی اور مفِیبو ست کو جو ساؤُل سے ہُوئے تھے اور ساؤُل کی بیٹی مِیکل کے پانچوں بیٹوں کو جو برزِ لّی محُولاتی کے بیٹے عدر ی ایل سے ہُوئے تھے لے کر۔

9. اُن کو جِبعُونیوں کے حوالہ کِیا اور اُنہوں نے اُن کو پہاڑ پر خُداوند کے حضُور لٹکا دِیا ۔ سو وہ ساتوں ایک ساتھ مَرے ۔ یہ سب فصل کاٹنے کے ایّام میں یعنی جَو کی فصل کے شرُوع کے دِنوں میں مارے گئے۔

۲-سموئیل 21