۲-سلاطِین 9:5-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور جب وہ پُہنچا تو لشکر کے سردار بَیٹھے ہُوئے تھے ۔ اُس نے کہا اَے سردار میرے پاس تیرے لِئے ایک پَیغام ہے ۔یاہُو نے کہا ہم سبھوں میں سے کِس کے لِئے؟اُس نے کہا اَے سردار تیرے لِئے۔

6. سو وہ اُٹھ کر اُس گھر میں گیا ۔ تب اُس نے اُس کے سر پر وہ تیل ڈالا اور اُس سے کہا خُداوند اِسرا ئیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے مسح کر کے خُداوند کی قَوم یعنی اِسرا ئیل کا بادشاہ بنایا ہے۔

7. سو تُو اپنے آقا اخی ا ب کے گھرانے کو مار ڈالنا تاکہ مَیں اپنے بندوں نبِیوں کے خُون کا اور خُداوند کے سب بندوں کے خُون کا اِنتِقام اِیز بِل کے ہاتھ سے لُوں۔

8. کیونکہ اخی اب کا سارا گھرانا نابُود ہو گا اور مَیں اخی اب کی نسل کے ہر ایک لڑکے کو اور اُس کو جو اِسرا ئیل میں بند ہے اور اُس کو جو آزاد چُھوٹا ہُؤا ہے کاٹ ڈالُوں گا۔

9. اور مَیں اخی اب کے گھر کو نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گھر اور اخیا ہ کے بیٹے بعشا کے گھر کی مانِند کر دُوں گا۔

۲-سلاطِین 9