۲-سلاطِین 17:23-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. یہاں تک کہ خُداوند نے اِسرا ئیل کو اپنی نظر سے دُور کر دِیا جَیسا اُس نے اپنے سب بندوں کی معرفت جو نبی تھے فرمایا تھا ۔ سو اِسرا ئیل اپنے مُلک سے اسُور کو پُہنچایا گیا جہاں وہ آج تک ہے۔

24. اور شاہِ اسُور نے بابل اور کُوتہ اور عوّا اورحمات اور سِفرو ائِم کے لوگوں کو لا کر بنی اِسرائیل کی جگہ سامر یہ کے شہروں میں بسایا ۔ سو وہ سامر یہ کے مالِک ہُوئے اور اُس کے شہروں میں بس گئے۔

25. اور اپنے بس جانے کے شرُوع میں اُنہوں نے خُداوند کا خَوف نہ مانا ۔ اِس لِئے خُداوند نے اُن کے درمِیان شیروں کو بھیجا جِنہوں نے اُن میں سے بعض کو مار ڈالا۔

26. پس اُنہوں نے شاہِ اسُور سے یہ کہا کہ جِن قَوموں کو تُو نے لے جا کر سامرِ یہ کے شہروں میں بسایا ہے وہ اُس مُلک کے خُدا کے طرِیقہ سے واقِف نہیں ہیں چُنانچہ اُس نے اُن میں شیر بھیج دِئے ہیں اور دیکھ وہ اُن کو پھاڑتے ہیں اِس لِئے کہ وہ اُس مُلک کے خُدا کے طرِیقہ سے واقِف نہیں ہیں۔

۲-سلاطِین 17