31. اور فِقح کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔
32. اور شاہِ اِسرا ئیل رملیا ہ کے بیٹے فِقح کے دُوسرے سال سے شاہِ یہُودا ہ عُزّیاہ کا بیٹا یُوتام سلطنت کرنے لگا۔
33. اور جب وہ سلطنت کرنے لگا تو پچِّیس برس کا تھا ۔ اُس نے سولہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس کی ماں کا نام یرُو سا تھا جو صدُو ق کی بیٹی تھی۔