۲-سلاطِین 11:18-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. اور مملکت کے سب لوگ بعل کے مندِر میں گئے اور اُسے ڈھایا اور اُنہوں نے اُس کے مذبحوں اور مُورتوں کو بِالکُل چکنا چُور کِیا اوربعل کے پُجاری متّان کو مذبحوں کے سامنے قتل کِیااور کاہِن نے خُداوند کے گھر کے لِئے سرداروں کو مُقرّر کِیا۔

19. اور اُس نے سَو سَو کے سرداروں اور کارِیوں اور پہرے والوں اور اہلِ مملکت کو لِیا اور وہ بادشاہ کو خُداوند کے گھر سے اُتار لائے اور پہرے والوں کے پھاٹک کی راہ سے بادشاہ کے قصر میں آئے اور اُس نے بادشاہوں کے تخت پر جلُوس فرمایا۔

20. اور مملکت کے سب لوگ خُوش ہُوئے اور شہر میں امن ہو گیا اور اُنہوں نے عتلیا ہ کو بادشاہ کے قصر کے پاس تلوار سے قتل کِیا۔

21. اور جب یہُوآ س سلطنت کرنے لگا تو سات برس کا تھا۔

۲-سلاطِین 11