1. لیکن یہ جان رکھ کہ اخِیرزمانہ میں بُرے دِن آئیں گے۔
2. کیونکہ آدمی خُودغرض ۔ زردوست ۔ شیخی باز ۔ مغرُور ۔ بدگو ۔ ماں باپ کے نافرمان ۔ ناشُکر ۔ ناپاک۔
3. طبعی مُحبّت سے خالی ۔ سنگ د ِل ۔ تُہمت لگانے والے ۔ بے ضبط ۔ تُندمِزاج ۔ نیکی کے دُشمن۔
4. دغاباز ۔ ڈِھیٹھ ۔ گُھمنڈ کرنے والے ۔ خُدا کی نِسبت عَیش و عِشرت کو زِیادہ دوست رکھنے والے ہوں گے۔
5. وہ دِین داری کی وضع تو رکھّیں گے مگر اُس کے اثر کو قبُول نہ کریں گے اَیسوں سے بھی کنارہ کرنا۔