5. دنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو سِہرا نہیں پاتا۔
6. جو کِسان مِحنت کرتا ہے پَیداوار کا حِصّہ پہلے اُسی کو مِلنا چاہیے۔
7. جو مَیں کہتا ہُوں اُس پر غَور کر کیونکہ خُداوند تُجھے سب باتوں کی سمجھ دے گا۔
8. یِسُو ع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور داؤُد کی نَسل سے ہے ۔ میری اُس خُوشخبری کے مُوافِق۔
9. جِس کے لِئے مَیں بدکار کی طرح دُکھ اُٹھاتا ہُوں یہاں تک کہ قَید ہُوں مگر خُدا کا کلام قَید نہیں۔
10. اِسی سبب سے مَیں برگُزِیدہ لوگوں کی خاطِر سب کُچھ سہتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نجات کو جو مسِیح یِسُو ع میں ہے ابدی جلال سمیت حاصِل کریں۔
11. یہ بات سچ ہے کہجب ہم اُس کے ساتھ مَر گئےتو اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔
12. اگر ہم دُکھ سہیں گےتو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گےتو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا۔
13. اگر ہم بے وفا ہو جائیں گےتَو بھی وہ وفادار رہے گاکیونکہ وہ آپ اپنا اِنکار نہیں کر سکتا۔
14. یہ باتیں اُنہیں یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں۔
15. اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درُستی سے کام میں لاتا ہو۔
16. لیکن بیہُودہ بکواس سے پرہیز کر کیونکہ اَیسے شخص اَور بھی بے دِینی میں ترقّی کریں گے۔
17. اور اُن کا کلام آکِلہ کی طرح کھاتا چلا جائے گا ۔ ہُمِنِیُس اور فِلیتُس اُن ہی میں سے ہیں۔
18. وہ یہ کہہ کر کہ قِیامت ہو چُکی ہے حق سے گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعض کا اِیمان بِگاڑتے ہیں۔
19. تَو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اور اُس پر یہ مُہر ہے کہ خُداوند اپنوں کو پہچانتا ہے اور جو کوئی خُداوند کا نام لیتا ہے ناراستی سے باز رہے۔
20. بڑے گھر میں نہ صِرف سونے چاندی ہی کے برتن ہوتے ہیں بلکہ لکڑی اور مِٹّی کے بھی ۔ بعض عِزّت اور بعض ذِلّت کے لِئے۔
21. پس جو کوئی اِن سے الگ ہو کر اپنے تئِیں پاک کرے گاوہ عِزّت کا برتن اور مُقدّس بنے گا اور مالِک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لِئے تیّار ہو گا۔