29. اور سُلیما ن کے باقی کام شرُوع سے آخِر تک کِیا وہ ناتن نبی کی کِتاب میں اور سَیلانی اخیا ہ کی پیشِین گوئی میں اور عِیدُو غَیب بِین کی رویتوں کی کِتاب میں جو اُس نے یرُبعا م بِن نباط کی بابت دیکھی تِھیں مُندرج نہیں ہیں؟۔
30. اور سُلیما ن نے یروشلیِم میں سارے اِسرائیل پر چالِیس برس سلطنت کی۔
31. اور سُلیما ن اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا رحبعا م اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔