۲- توارِیخ 6:40-42 Urdu Bible Revised Version (URD)

40. پس اَے میرے خُدا مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ اُس دُعا کی طرف جو اِس مقام میں کی جائے تیری آنکھیں کُھلی اور تیرے کان لگے رہیں۔

41. سو اب اَے خُداوند خُدا تُو اپنی قُوّت کے صندُوق سمیت اُٹھ کر اپنی آرام گاہ میں داخِل ہو ۔ اَے خُداوند خُدا تیرے کاہِن نجات سے مُلبّس ہوں اور تیرے مُقدّس نیکی میں مگن رہیں۔

42. اَے خُداوند خُدا تُو اپنے ممسُوح کی دُعا نامنظُور نہ کر ۔ تُو اپنے بندہ داؤُد پر کی رحمتیں یاد فرما۔

۲- توارِیخ 6