۲- توارِیخ 33:10-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور خُداوند نے منسّی اور اُس کے لوگوں سے باتیں کِیں پر اُنہوں نے کُچھ دھیان نہ دِیا۔

11. اِس لئِے خُداوند اُن پر شاہِ اسُور کے سِپہ سالاروں کو چڑھا لایا جو منسّی کو زنجِیروں سے جکڑ کر اور بیڑیاں ڈال کر بابل کو لے گئے۔

12. جب وہ مُصِیبت میں پڑا تو اُس نے خُداوند اپنے خُدا سے مِنّت کی اور اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور نِہایت خاکسار بنا۔

13. اور اُس نے اُس سے دُعا کی ۔ تب اُس نے اُس کی دُعاقبُول کر کے اُس کی فریاد سُنی اور اُسے اُس کی مملکت میں یروشلیِم کو واپس لایا ۔ تب منسّی نے جان لِیا کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔

14. اِس کے بعد اُس نے داؤُد کے شہر کے لِئے جیحُو ن کے مغرِب کی طرف وادی میں مچھلی پھاٹک کے مدخل تک ایک باہر کی دِیوار اُٹھائی اور عوفل کو گھیرا اور اُسے بُہت اُونچا کِیا اور یہُودا ہ کے سب فصِیل دار شہروں میں بہادُر جنگی سردار رکھّے۔

15. اور اُس نے اجنبی معبُودوں کو اور خُداوند کے گھر سے اُس مُورت کو اور سب مذبحوں کو جو اُس نے خُداوند کے گھر کے پہاڑ پر اور یروشلیِم میں بنوائے تھے دُور کِیا اور اُن کو شہر کے باہر پھینک دِیا۔

16. اور اُس نے خُداوند کے مذبح کی مرمّت کی اور اُس پر سلامتی کے ذبِیحوں کی اور شُکرگُذاری کی قُربانیاں چڑھائِیں اور یہُودا ہ کو خُداوند اپنے خُدا کی پرستِش کا حُکم دِیا۔

17. تَو بھی لوگ اُونچے مقاموں میں قُربانی کرتے رہے پر فقط خُداوند اپنے خُدا کے لِئے۔

۲- توارِیخ 33