۲- توارِیخ 29:10-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اب میرے دِل میں ہے کہ خُداوند اِسرائیل کے خُدا کے ساتھ عہد باندُھوں تاکہ اُس کا قہرِ شدِید ہم پر سے ٹل جائے۔

11. اَے میرے فرزندو تُم اب غافِل نہ رہو کیونکہ خُداوند نے تُم کو چُن لِیا ہے کہ اُس کے حضُور کھڑے ہو اور اُس کی خِدمت کرو اور اُس کے خادِم بنو اور بخُور جلاؤ۔

12. تب یہ لاوی اُٹھےیعنی بنی قِہات میں سے محت بِن عماسیاور یُوایل بِن عزر یاہ اور بنی مِراری میں سےقِیس بِن عبد ی اور عزریا ہ بِن یہلّلئیلاور جیرسونیوں میں سے یُوآخ بِن زِمہّاور عد ن بِن یُوآ خ۔

13. اوربنی الِیصفن میں سےسِمر ی اور یعوا یل اور بنی آسف میں سےزکر یاہ اور متّنیا ہ۔

14. اور بنی ہَیمان میں سے یحی ایل اور سِمعیاور بنی یدُوتُون میں سے سمعیا ہ اور عُزّی ا یل۔

۲- توارِیخ 29