۲- توارِیخ 28:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اِس کے سِوا اُس نے ہِنُّو م کے بیٹے کی وادی میں بخُور جلایا اور اُن قَوموں کے نفرتی دستُوروں کے مُطابِق جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے خارِج کِیا تھا اپنے ہی بیٹوں کو آگ میں جھونکا۔

4. اُس نے اُونچے مقاموں اور پہاڑوں پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے قُربانیاں کِیں اور بخُور جلایا۔

5. اِس لِئے خُداوند اُس کے خُدا نے اُس کو شاہِ ارا م کے ہاتھ میں کر دِیا ۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور اُس کے لوگوں میں سے اسِیروں کی بِھیڑ کی بِھیڑ لے گئے اور اُن کو دمِشق میں لائے اور وہ شاہِ اِسرائیل کے ہاتھ میں بھی کر دِیا گیا جِس نے اُسے مارا اور بڑی خُونریزی کی۔

6. اور فِقح بِن رملیا ہ نے ایک ہی دِن میں یہُودا ہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار کو جو سب کے سب سُورما تھے قتل کِیا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو چھوڑ دِیا تھا۔

7. اور زِکر ی نے جو افرائِیم کا ایک پہلوان تھا معسیا ہ شاہزادہ کو اور محلّ کے ناظِم عزریقا م کو اور بادشاہ کے وزِیر القانہ کو مار ڈالا۔

8. اور بنی اِسرائیل اپنے بھائیوں میں سے دو لاکھ عَورتوں اور بیٹے بیٹیوں کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کا بُہت سا مال لُوٹ لِیا اور لُوٹ کو سا مرِیہ میں لائے۔

9. لیکن وہاں خُداوند کا ایک نبی تھا جِس کا نام عودِ د تھا ۔ وہ اُس لشکر کے اِستِقبال کو گیا جو سامریہ کو آ رہا تھا اور اُن سے کہنے لگا دیکھو اِس لِئے کہ خُداوند تُمہارے باپ دادا کا خُدا یہُودا ہ سے ناراض تھا اُس نے اُن کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا اور تُم نے اُن کو اَیسے طَیش میں قتل کِیا ہے جو آسمان تک پُہنچا۔

۲- توارِیخ 28