۲- توارِیخ 28:11-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. سو تُم اب میری سُنو اور اُن اسِیروں کو جِن کو تُم نے اپنے بھائیوں میں سے اسِیر کر لِیا ہے آزاد کر کے لَوٹا دو کیونکہ خُداوند کا قہرِ شدِید تُم پر ہے۔

12. تب بنی افرائِیم کے سرداروں میں سے عزریا ہ بِن یہُوحنا ن اور برکیا ہ بِن مسلّیمو ت اور یحز قیاہ بِن سلُوم اورعماسا بِن خدلی اُن کے سامنے جو جنگ سے آ رہے تھے کھڑے ہو گئے۔

13. اور اُن سے کہا کہ تُم اسِیروں کو یہاں نہیں لانے پاؤ گے کیونکہ جو تُم نے ٹھانا ہے اُس سے ہم خُداوند کے گُنہگار بنیں گے اور ہمارے گُناہ اور خطائیں بڑھ جائیں گی کیونکہ ہماری خطا بڑی ہے اور اِسرائیل پر قہرِ شدِید ہے۔

14. سو اُن ہتھیار بند لوگوں نے اسِیروں اور مالِ غنِیمت کو امِیروں اور ساری جماعت کے آگے چھوڑ دِیا۔

15. اور وہ آدمی جِن کے نام مذکُور ہُوئے اُٹھے اور اسِیروں کو لِیا اور لُوٹ کے مال میں سے اُن سبھوں کو جو اُن میں ننگے تھے لِباس سے آراستہ کِیا اور اُن کو جُوتے پہنائے اور اُن کو کھانے پِینے کو دِیا اور اُن پر تیل ملا اور جِتنے اُن میں کمزور تھے اُن کو گدھوں پر چڑھا کر کھجُور کے درختوں کے شہر یریحُو میں اُن کے بھائیوں کے پاس پُہنچا دِیا تب سا مرِیہ کو لَوٹ گئے۔

16. اُس وقت آخز بادشاہ نے اسُور کے بادشاہوں کے پاس کہلا بھیجا کہ اُس کی مدد کریں۔

17. اِس لِئے کہ ادُومیوں نے پِھر چڑھائی کر کے یہُودا ہ کو مار لِیا اور اسِیروں کو لے گئے تھے۔

18. اور فِلستِیوں نے بھی نشیب کی زمِین کے اور یہُودا ہ کے جنُوب کے شہروں پر حملہ کر کے بَیت شمس اور ایّالو ن اور جدِیرو ت کو اور شوکو اور اُس کے دیہات کو اور تِمنہ اور اُس کے دیہات کو اور جِمسُو اور اُس کے دیہات کو بھی لے لِیا تھا اور اُن میں بس گئے تھے۔

19. کیونکہ خُداوند نے شاہِ اِسرائیل آخز کے سبب سے یہُودا ہ کو پست کِیا اِس لِئے کہ اُس نے یہُودا ہ میں بے حیائی کی چال چل کر خُداوند کا بڑا گُناہ کِیا تھا۔

۲- توارِیخ 28