1. اور یروشلیِم کے باشِندوں نے اُس کے سب سے چھوٹے بیٹے اخزیا ہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا کیونکہ لوگوں کے اُس جتھے نے جو عربوں کے ساتھ چھاؤنی میں آیا تھا سب بڑے بیٹوں کو قتل کر دِیا تھا ۔ سو شاہِ یہُودا ہ یہُورا م کا بیٹا اخزیا ہ بادشاہ ہُؤا۔
2. اخزیا ہ بیالِیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیِم میں ایک برس سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام عتلیا ہ تھا جو عُمر ی کی بیٹی تھی۔
3. وہ بھی اخی ا ب کے خاندان کی راہ پر چلا کیونکہ اُس کی ماں اُس کو بدی کی مشورت دیتی تھی۔