1. اور یہُوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کابیٹا یہُورام اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔
2. اور اُس کے بھائی جو یہُوسفط کے بیٹے تھے یہ تھے یعنی عزریا ہ اور یحی ایل اور زکریا ہ اور عزریا ہ اور مِیکائیل اور سفطیاہ ۔ یہ سب شاہِ اِسرائیل یہُوسفط کے بیٹے تھے۔
3. اور اُن کے باپ نے اُن کو چاندی اور سونے اور بیش قِیمت چِیزوں کے بڑے اِنعام اور فصِیل دار شہر یہُودا ہ میں عطا کِئے لیکن سلطنت یہُورام کو دی کیونکہ وہ پہلوٹھا تھا۔
4. جب یہُورام اپنے باپ کی سلطنت پر قائِم ہو گیا اور اپنے کو قوِی کر لِیا تو اُس نے اپنے سب بھائیوں کو اوراِسرائیل کے بعض سرداروں کو بھی تلوار سے قتل کِیا۔
5. یہُورام جب سلطنت کرنے لگا تو بتِّیس برس کا تھا اور اُس نے آٹھ برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔