۲- توارِیخ 2:8-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور دیودار اور صنوبر اور صندل کے لٹّھے لُبنان سے میرے پاس بھیجنا کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تیرے نَوکر لُبنان کی لکڑی کاٹنے میں ہوشیار ہیں اور میرے نَوکر تیرے نَوکروں کے ساتھ رہ کر۔

9. میرے لِئے بُہت سی لکڑی تیّار کریں گے کیونکہ وہ گھر جو مَیں بنانے کو ہُوں نِہایت عالِیشان ہو گا۔

10. اور مَیں تیرے نَوکروں یعنی لکڑی کاٹنے والوں کو بِیس ہزار کُر صاف کِیا ہُؤا گیہُوں اور بِیس ہزار کُر جَو اور بِیس ہزار بت مَے اور بِیس ہزار بت تیل دُوں گا۔

11. تب صُور کے بادشاہ حُورا م نے جواب لِکھ کر اُسے سُلیما ن کے پاس بھیجا کہ چُونکہ خُداوند کو اپنے لوگوں سے مُحبّت ہے اِس لِئے اُس نے تُجھ کو اُن کا بادشاہ بنایا ہے۔

12. اور حُورا م نے یہ بھی کہا خُداوند اِسرائیل کا خُدا جِس نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا مُبارک ہو کہ اُس نے داؤُد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا فہم و معرفت سے معمُور بخشا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے ایک گھر اور اپنی سلطنت کے لِئے ایک گھر بنائے۔

۲- توارِیخ 2